آج 14 اگست کے حوالہ سے پبلک سیکرٹریٹ چوہدری نذیر احمد جٹ پر جشن آزادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی محترمہ عائشہ نذیر جٹ اور انکے ہمراہ سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفے بھٹی اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر نے شرکت کی پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت باری تعالیٰ سے کیا گیا جس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی محترمہ عائشہ نذیر جٹ نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی اور ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب آپریشن ردالفساد کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارک باد پیش کی اور انکی بیحد قربانیوں کو سراہتے ہوے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا انکے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت شاہ نواز بھٹی ایڈووکیٹ باؤ جاوید قادری کونسلر بلدیہ غلام مصطفے بھٹی ملک اشتیاق اعوان سمیع اللّه جٹ اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی