لاہور میں ریونیو بورڈ کے آفس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سربراہ راشدیہ ویلفیئر ٹرسٹ اور چوہدری نذیر احمد جٹ صاحب ایکس ایم این اے بورےوالہ کے درمیان میڈیکل سٹی بورےوالہ کے حوالے سے اہم ملاقات چوہدری نذیر احمد جٹ صاحب نے مہمانوں کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب جناب عثمان بذدار کی خصوصی ہدایت پر میڈیکل سٹی کی سمری تیار کی گئی انشاءاللہ بہت جلد 3،4 ہفتوں کے اندر اندر وزیراعظم کے دورہ بورےوالہ سے پہلے پہلے کام شروع ہوجائے گا جس کا سنگ بنیاد جناب وزیراعظم عمران خان صاحب خود کریں گے ریجن ملتان میں یہ پہلی طرز کا میڈیکل سٹی جس میں بہترین ہسپتال یونیورسٹی ڈائسلز سنٹر برن سنٹر اور مزید کئی یونٹ کی تعمیر یقینی طور عمل میں لائی جائے گی ضلع وہاڑی کی صحت کے حوالے سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا یہ سب راشدیہ فاؤنڈیشن اور جناب چوہدری نذیر احمد جٹ صاحب ایکس ایم این اے بورےوالہ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے سر انجام ہوگا انشاءاللہ ملاقات میں جناب ڈی سی وہاڑی جناب وقاص رشید صاحب، چوھدری عثمان احمد کاہلوں، انجینئر لیاقت علی شیر اور دیگر ائیر فورس کی ٹیم بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment
Thank you